پلوامہ: جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع میں بی جے پی نے 25 جون کو ’یومِ سیاہ‘ کے طور پر منایا۔ پارٹی کے سینئر لیڈر صوفی یوسف نے 1975 کی ایمرجنسی کو بھارت کی تاریخ کا سیاہ باب قرار دیتے ہوئے کانگریس پر آئینی ڈھانچے کو پامال کرنے کا الزام عائد کیا۔
تقریب کے حاشیہ پر میڈیا نمائندوں کے بات کرتے ہوئے صوفی یوسف نے جموں کشمیر کے ریاستی درجے کی بحالی پر پھر ’مناسب‘ اور ’موزوں وقت‘ کی شرط کا ذکر کیا۔ صوفی یوسف نے کہا کہ پہلگام جیسے حملوں کے سبب ریاستی درجے کے بحالی کا فیصلہ مناسب وقت پر کیا جائے گا اور اس وقت اس کی ضرورت نہیں۔
بی جے پی لیڈر نے کہا: ’’جیسا کہ وزیر اعظم، وزیر داخلہ نے وعدہ کیا ہے کہ مناسب وقت پر ریاستی درجہ بحال کیا جائے گا، اور اس وقت نارملسی نہیں، پہلگام جیسے حملے کے بعد واضح ہو گیا کہ اسٹیٹ ہوڈ کی ضرورت نہیں۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ حالات مکمل طور پر امن ہونے کے بعد اسٹیڈ ہوڈ بحال کیا جائے گا۔